پی سی بی کا پی ایس ایل کو الگ کمپنی بنانے کا اصولی فیصلہ

پی سی بی کا پی ایس ایل کو الگ کمپنی بنانے کا اصولی فیصلہ
پی ایس ایل کا چیئرمین، گورننگ بورڈ اور مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ بھی کرکٹ بورڈ سے الگ ہو گا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو الگ کمپنی بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل کو کرکٹ بورڈ سے الگ کرنے کے لیے مشاورت شروع کر دی اور اس حوالے سے قانونی مشاورت بھی کی جا رہی ہے۔


پی سی بی کی جانب سے لیگ ڈیپارٹمنٹ کو پی ایس ایل کو الگ کرنے کے لیے جلد تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا چیئرمین، گورننگ بورڈ اور مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ بھی کرکٹ بورڈ سے الگ ہو گا۔

ذرائع کے مطابق سابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بھی پی ایس ایل کو الگ کمپنی بنانے کا اعلان کیا تھا تاہم ان کے دور میں یہ معاملہ تعطل کا شکار رہا۔

واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کی بنیاد رکھی تھی اور اب تک اس لیگ کا تین مرتبہ انعقاد ہو چکا ہے جس کے کچھ میچز پاکستان میں بھی کھیلے گئے۔