نیب کالا قانون ہے اسے ختم ہونا چاہئے، شاہد خاقان عباسی

نیب کالا قانون ہے اسے ختم ہونا چاہئے، شاہد خاقان عباسی
کیپشن: شہباز کو ایک کیس میں بلا کر دوسرے میں گرفتار کیا گیا، شاہد خاقان عباسی۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آشیانہ کے بارے میں سب کو پتا اس میں جان نہیں ہے لیکن الزامات کے حوالے سے دے دیے ہیں۔ آئندہ سماعت پر قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر سماعت ہو گی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کالا قانون ہے اسے ختم ہونا چاہئے اور ڈی جی نیب کا دعوی ہے کہ وہ مرد مومن ہیں لیکن شہباز کو ایک کیس میں بلا کر دوسرے میں گرفتار کیا گیا۔ اب شہبازشریف کیخلاف رمضان شوگر ملز کا کیس بنا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر اور میری کابینہ پر الزامات لگائیں لیکن باتیں کرنے اور پگڑی اچھالنے سے کام نہیں بنتا کرپشن ہے تو سامنے لائیں۔ عمران خان اپنی کابینہ میں دیکھیں کرپشن نظر آئے گی۔