وزیر اعلیٰ بلوچستان کی وزیراعظم سے گیس یونٹ کی قیمت کم رکھنے کی درخواست

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی وزیراعظم سے گیس یونٹ کی قیمت کم رکھنے کی درخواست
کیپشن: بلوچستان کےعوام کو گیس یونٹ کی قیمت کر کے ریلیف دیا جائے، وزیراعلیٰ جام کمال۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیراعظم عمران خان سے بلوچستان کے شدید سرد علاقوں کے لیے گیس یونٹ کی قیمت کم رکھنے کی درخواست کی ہے۔

جام کمال نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ بلوچستان کےکئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10 تک گر جاتا ہے لہذا وزیراعظم ایسے شدید سرد علاقوں کے لیے گیس یونٹ کی قیمت کم رکھیں۔

641bf962a0794787027bbe2e6efca89b

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں لوگ گھروں کو گرم رکھنے، پانی اور کھانا پکانے کے لیے گیس کا استعمال بند نہیں کر سکتے۔وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ بلوچستان کےعوام کو گیس یونٹ کی قیمت کر کے ریلیف دیا جائے۔