عوام ہوجائیں تیار،بجلی کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان

عوام ہوجائیں تیار،بجلی کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: نئے پاکستان میں حکومت نے عوام پر ایک مرتبہ پھر بجلی بم گرانے کی تیاری پکڑ لی ہے اور فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی ہے جس کے بعد بجلی کی قیمت میں 64 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے.

سی پی پی اے کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت 14 نومبر کو نیپرا ہیڈکوارٹر میں ہوگی۔خیال رہے کہ حکومت اس سے قبل گیس کی قیمتوں میں 10 سے لے کر 143 فیصد تک اضافہ کرچکی ہے جب کہ کابینہ نے بھی اس سے قبل بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔