غزہ پر اسرائیلی فورسز کا تازہ حملہ، 6 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی فورسز کا تازہ حملہ، 6 فلسطینی شہید
کارروائی میں شہید ہونے والوں میں حماس کا مقامی رہنما بھی شامل ہے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

غزہ: فلسطین میں اسرائیلی فورسز نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید ہو گئے۔ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ اور میزائلوں سے حملے کیے ہیں۔


فلسطینی حکام کے مطابق غزہ کی پٹی کے مشرقی علاقے خان یونس میں اسرائیلی فورسز نے آپریشن کیا۔اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی میں تین کلومیٹر اندر آ کر ایک کار سے فائرنگ کی جس کے بعد اس علاقے میں میزائل حملے بھی کیے گئے۔

اسرائیلی فورسزکی کارروائی میں شہید ہونے والوں میں حماس کا مقامی رہنما بھی شامل ہے۔