کیریئر کے آغاز سے ہی کامیابی نے میرے قدم چومے ، ثناءجاوید

کیریئر کے آغاز سے ہی کامیابی نے میرے قدم چومے ، ثناءجاوید
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور:ٹی وی کی نامور اداکارہ ثناءجاوید نے کہا ہے کہ خوش قسمت ہوں کہ کیریئر کے آغاز سے ہی کامیابی نے میرے قدم چومے اور میں اسی ڈگر پر آگے بڑھ رہی ہوں.


کسی بھی انسان سے غلطی ہو سکتی ہے لیکن میری کوشش ہو تی کہ غلطیاں دہرانے کی بجائے ان سے سبق حاصل کروں ۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ کا کہنا تھاکہ محنت اور لگن سے کا م اورخود احتسابی میری کامیابی کا راز ہے اور مستقبل میں بھی اس پر کاربند رہوں گی۔

ثناءجاوید نے کہا کہ کامیابی اور ناکامی زندگی کا حصہ ہے لیکن میں مثبت سوچ کے ساتھ زندگی گزارنے کی قائل ہوں ۔