ملک میں نظام تعلیم میں یکسانیت نہیں:شفقت محمود

ملک میں نظام تعلیم میں یکسانیت نہیں:شفقت محمود
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں نظام تعلیم میں یکسانیت نہیں اس لیے یکساں تعلیمی نظام کی تیاری کیلئے اقدمات کیے جارہے ہیں،حکومت ٹیکنیکل تعلیم پر بھی توجہ دے رہی ہے۔


تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اسکولوں کوریگولیٹ کرنے کیلئے اتھارٹی ہے تاہم 28سے30ہزاربچے اسکول سےباہرہیں،ان بچوں اسکول لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

تعلیم کے میدان میں سارے پاکستانی برابرہیں۔شفقت محمود نے کہا کہ طلبا کواسکول کی سطح پرہنر سکھائےجائیں گےاس لیے اسکول لیول پرہنر سکھانے کیلئے بھی کوشش کررہےہیں۔تعلیم کےمسائل سیاست سےبالاتر ہیں، حکومت کاتعلیم کےمیدان میں آگے بڑھنے کاپختہ عزم ہے۔


انھوں نے کہا کہ جدیدٹیکنالوجی کےتحت اساتذہ کوتربیت دی جائےگی،یکساں تعلیمی نظام سےمتعلق سفارشات جلدوزیراعظم کو پیش کرینگے۔