افغانستان : کابل میں چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملہ ، 6 افراد ہلاک ، 20 زخمی ہوگئے

افغانستان : کابل میں چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملہ ، 6 افراد ہلاک ، 20 زخمی ہوگئے
image by facebook

کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے کے دوران چھ افراد ہلاک جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوگئے ۔


تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خود کش حملے کے دوران چھ افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ خودکش دھماکہ کابل میں سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب ہوا ، ترجمان نے بتایا کہ خودکش حملہ آور طالبان کے خلاف اجتماع کو نشانہ بنانا چاہتا تھا ۔

حملہ آور کو مظاہرے سے کچھ دور بنی چیک پوسٹ پر روکا گیا ، طالبان کے کسی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے ۔