دوٹرینوں میں تصادم،15افرادلقمہ اجل بن گئے،58زخمی

دوٹرینوں میں تصادم،15افرادلقمہ اجل بن گئے،58زخمی

ڈھاکہ:بنگلہ دیش میں دو ٹرینیں ٹکرانے سے پندرہ افراد ہلاک جبکہ اٹھاون زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے بعد تصادم کے نتیجے میںٹرین کی تین بوگیاں پٹڑی پر سے اتر گئیں جس سے بڑی تعدادمیں جانی نقصان ہوا۔رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے،اور ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک چٹاگانگ جبکہ دوسری ڈھاکہ جارہی تھی۔حکام کے مطابق حادثہ صبح تین بجے براہمن باریہ شہر کے قریب پیش آیا۔