جعلی اکاؤنٹس کیس : نیب راولپنڈی نے ساتواں ریفرنس دائر کر دیا

جعلی اکاؤنٹس کیس : نیب راولپنڈی نے ساتواں ریفرنس دائر کر دیا
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت، نیب راولپنڈی نے ساتواں ریفرنس دائر کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق ، نیب راولپنڈی نے گنے کے کاشتکاروں کی سبسڈی میں کرپشن کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔ ریفرنس میں اومنی گروپ کے انور مجید اور دیگر ملزم کو نامزد کیا گیا، نیب کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ملزمان نے کسانوں کے لئے دی گئی سرکاری سبسڈی میں کرپشن کی۔ 

نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں کہا گیا کہاومنی گروپ کی 8 شوگر ملوں کو دی گئی سبسڈی میں 346 ملین روپے کا غبن ہو، خواجہ انور مجید اور ان کے بیٹوں نے سبسڈی میں جعلسازی کی۔ اپنے ہی ملازمین کو جعلی کسان بنا کر انہیں رقوم تقسیم کی گئیں۔ 

ریفرنس میں مزید کہا گیا کہ سال 2014-15 میں سندھ حکومت نے کسانوں کے لئے 3 ارب 90 کروڑ کی سبسڈی دی، سبسڈی حقدار کسانوں کو ریلیف پہنچانے کے لئے تھی۔ ریفرنس میں عبدالغنی مجید، نمر مجید، خواجہ زوالقرنین مجید اور علی کمال مجید شریک ملزم نامزد ہیں۔ ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ ملزمان نیب آرڈیننس کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں، ملزمان کو نیب آرڈیننس کے تحت سزا دی جائے۔