جمعیت علمائے اسلام نے حافظ حسین احمد کو پارٹی ترجمان کے عہدہ سے ہٹا دیا

Jamiat Ulema-e-Islam has removed Hafiz Hussain Ahmed from the post of party spokesman

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) نے نامور سیاستدان حافظ حسین احمد کو پارٹی کے ترجمان کے عہدہ سے ہٹا کر اسلم غوری کو ان کی جگہ تعینات کر دیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق حافظ حسین احمد کو پارٹی پالیسی پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔ مولانا عبدالقیوم کی قیادت میں سات رکنی کمیٹی نے حافظ حسین احمد کو ان کا نکتہ نظر معلوم کرنے کے لئے شو کاز نوٹس جاری کیا۔

حافظ حسین احمد کو پارٹی ترجمان کے عہدہ سے ہٹانے کا اعلان مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پارٹی کی مجلس شوریٰ کے طویل اجلاس کے بعد کیا گیا۔

حافظ حسین احمد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کے پاکستان آرمی کے بارے میں بیان پر اختلاف رائے کا اظہار کیا تھا۔ جمعیت علمائے اسلام نے حافظ حسین احمد کے ریمارکس پر یہ کہتے ہوئے خود کو الگ کر دیا تھا کہ یہ ان کا ذاتی موقف ہے۔