موسم سرما کی پہلی بارش ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

The first rain of the winter, the Meteorological Department predicted
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور : محکمہ موسمیات نے اگلے دو دن میں ملک کے بعض علاقوں اور پہاڑوں پر موسم کی پہلی بارش اور برف باری کی پیش گوئی کردی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں خشک سرد موسم کی وجہ سے وبائی امراض میں کمی آنے کا  امکان پید اہوگیا ہے ، محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں بارش اور برف باری کی نوید سنادی ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات ، کشمیر ، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ اور دھند اور مکران کے ساحلی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی۔

اگلے 48 گھنٹوں کے دوران پشاور ، دیر ، چترال سمیت خیبرپختونخواہ کے کئی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری شروع ہوسکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں جمعہ کی رات سے ہفتہ کے دوران کوئٹہ ، ژوب ، زیارت ،قلعہ عبداللہ میں بارش اور پہاڑوں پر برف پڑنے کی توقع ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے مری ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بادل برسیں گے ، پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری کا امکان ہے ۔ 

پنجاب میں ابھی سموگ کا راج رہے گا۔ لاہور میں اس وقت فضا میں آلودگی کا تناسب تین سو چون اے کیو آئی ہے ۔ فیصل آباد میں 402 ، گجرانوالہ میں 336 ریکارڈ کیا گیا۔ 

پنجاب کے بعض اضلاع میں سموگ کے باعث معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں ، خشک کھانسی کی بیماریوں کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔

گوجرہ میں سموگ کے باعث سڑکوں پر حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی ، جلالپور بھٹیاں میں بھٹوں اور گاڑیوں کے دھوئیں سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہونے لگا ہے ۔ 

جس کے باعث مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ سموگ میں اضافہ ہونے کی صورت میں گندم کی کاشت بھی شدید متاثر ہوسکتی ہے ۔ 

واضح رہے کہ سردی میں اضافے کے ساتھ ریزیتں سندھ میں دھند چھاگئی ہے ، سجاول م ٹھٹھ اور بدیں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تو ٹریفک حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر  سے گریز کی ہدایت کردی ہے ۔