سردیوں میں ایک دن میں 3 دفعہ گیس دستیاب ہوگی: حماد اظہر

Gas, available, winter, Pakistan, Hammad Azhar, federal minister, PTI government

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ سردیوں میں ایک دن میں 3 دفعہ ، ناشتہ ، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے وقت گیس دستیاب ہوگی ۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ہفتے میں تین دن گیس فراہمی کی اگر خبر ہے تو درست نہیں ، روس کے ساتھ گیس پائپ لائن کے حوالے سے معاملات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں ، مذاکرات کے نئے دور کیلئے دو سے تین روز میں روس کا وفد دوبارہ آئے گا ۔ نومبر اور دسمبر کیلئے 11 اور کارگوز لئے ہیں ۔

جس پر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کے حوالے سے سوچیں ، آپ نے ایل این جی پر شاہد خاقان اور مفتاح کو جیل میں ڈالا اور اب اس سے مہنگی گیس خرید رہے ہیں ۔ آپ کے خلاف نیب میں کون جائے گا ۔