کارکردگی سے دل جیتنے والے محمد رضوان نے سیمی فائنل میں شکست کے بعد اپنے پیغام سے بھی دل جیت لئے

کارکردگی سے دل جیتنے والے محمد رضوان نے سیمی فائنل میں شکست کے بعد اپنے پیغام سے بھی دل جیت لئے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل سمیت ایونٹ کے دیگر میچز میں شاندار اننگز کھیلنے والے محمد رضوان نے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد پہلا پیغام جاری کر دیا ہے۔ 
محمد رضوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں قومی سکواڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”دیا جلائے رکھنا ہے۔“ 

751d0c806ced4e6ea0a255d5e0fc441a

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 52 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 67 رنز بنائے اور اننگز کے 18 ویں اوور میں مچل سٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے تاہم ان کی یہ اننگز رائیگاں گئی کیونکہ آسٹریلیا نے یہ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے جیت لیا۔ 
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سیمی فائنل سے قبل محمد رضوان فلو اور بخار میں مبتلا تھے اور اس کے باعث وہ ہسپتال میں بھی رہے جبکہ میچ سے چند گھنٹے قبل انہیں کھیلنے کیلئے فٹ قرار دیا گیا اور اس کے باوجود انہوں نے اس اہم میچ میں اپنا کردار ادا کیا مگر بدقسمتی سے پاکستانی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی۔