اوگرا نے شہریوں کو خوش خبری سنا دی، قیمتوں‌ میں‌ کمی کا اعلان

اوگرا نے شہریوں کو خوش خبری سنا دی، قیمتوں‌ میں‌ کمی کا اعلان
کیپشن: اوگرا نے شہریوں کو خوش خبری سنا دی، قیمتوں‌ میں‌ کمی کا اعلان
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ نومبر کے لیے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ 

اوگرا نے ماہ نومبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ سوئی ناردرن گیس کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں0.1037 ڈالر، سوئی سدرن گیس پر ایل این جی کی قیمت میں0.1021 ڈالر فی یونٹ کمی کر دی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 15.6791 ڈالرفی یونٹ جبکہ سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت15.4259 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سوئی ناردرن کے لیے اکتوبر میں ایل این جی کی قیمت15.7828 ڈالر فی یونٹ جبکہ سوئی سدرن گیس کے لیے ایل این جی قیمت15.5280 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے عالمی منڈی کی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے ہر ماہ درآمدی ایل این جی گیس کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔