انتخاب ہارنے والے امیدوار کے ساتھی 8 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں چھین کر لے گئے

انتخاب ہارنے والے امیدوار کے ساتھی 8 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں چھین کر لے گئے
سورس: فائل فوٹو

ڈھاکا : بنگلہ دیش میں بلدیاتی انتخابات میں ہارنے والے امیدوار کے حمایتی الیکٹرانک ووٹنگ مشین چھین کر لے گئے ۔ پولیس نے 8 ووٹنگ مشینیں برآمد کر لی ہیں تاہم ابھی تک ای وی ایمز کو لے فرار ہونے والے ملزموں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ 

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ای وی ایمز کے ذریعے ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں  بنگلہ دیش کے شہر گلاچیپا میں گورنمنٹ پرائمری سکول میں واقع پولنگ سٹیشن میں جب رزلٹ کا اعلان کیا گیا تھا تو ہارنے والے امیدوار کے ساتھی سنٹر سے 8 ای وی ایمز ہی چھین کر لے گئے۔ 

پولیس آفیسر شوکت انور اسلام کے مطابق چھینی گئی 8 ای وی ایمز کو ایک باغ سے سے برآمد کرلیا گیا تاہم ابھی تک ملزموں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ 

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی وزیراعظم عمران خان ای وی ایمز کے ذریعے انتخابات کرانے پر زور دے رہے ہیں جس کی اپوزیشن جماعتوں سمیت تحریک انصاف کی حکومت کے اتحادی بھی مخالفت کر رہے ہیں۔