خواتین کے پارکوں میں داخلے پر پابندی

خواتین کے پارکوں میں داخلے پر پابندی
سورس: File

کابل :  طالبان نے اففغانستان کے دارالحکومت کابل کے تمام پارکوں میں خواتین کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔محرم کے ساتھ خواتین پارکوں میں نہیں آسکیں گی ۔

طالبان حکومت کی وزارتِ امر بالمعروف و نہی المنکر کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کابل کے پارکوں کی انتظامیہ کو بتا دیا گیا ہے کہ وہ عورتوں کو پارکوں میں آنے کی اجازت نہ دیں۔

طالبان کی طرف سے پہلے خواتین کو ہفتے کے تین دن اتوار، پیراور منگل کو پارکوں میں آنے کی اجازت دی گئی تھی جبکہ ہفتے کے دیگر چار دن مردوں کے لیے مخصوص کر دیے گئے تھے۔

ترجمان، محمد کیف کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے نئے اقدامات اس لیے کیے ہیں کہ ہماری کوششوں کے باوجود گزشتہ 15 ماہ کے دوران لوگ شرعی قوانین کا احترام نہ کرتے ہوئے پارکوں میں آتے رہے ہیں ۔اس پابندی کا اطلاق تمام خواتین پر ہوگا، چاہے ان کے ساتھ کوئی محرم موجود ہو یا نہ ہو۔

مصنف کے بارے میں