پاکستان ورلڈ کپ جیت گیا تو بابر اعظم 2048 ء میں پاکستان کے وزیر اعظم بن جائیں گے: سنیل گواسکر

پاکستان ورلڈ کپ جیت گیا تو بابر اعظم 2048 ء میں پاکستان کے وزیر اعظم بن جائیں گے: سنیل گواسکر
سورس: File

میلبرن : بہت سے شائقین اور ماہرین  T20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی غیر متوقع کارکردگی کو 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں  ٹیم کی کارکردگی سے جوڑ رہے ہیں۔ اس وقت عمران خان کی قیادت والی یونٹ نے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ جیت لیا تھا۔بھارتی سابق کپتان کہتے ہیں عمران خان کی طرف بابر اعظم بھی پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے 2048 میں۔ 

بھارتی اخبارہندوستان ٹائمز کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بابر اعظم اور ان کے لڑکوں کے لیے یہ سفر کسی ڈرامے سے کم نہیں تھا جو ایک مرحلے پر ٹورنامنٹ آؤٹ ہونے کے دہانے پر کھڑے تھے۔ 

  

اخبار نے لکھا ہے کہ یوں تو یہ محض اتفاقات ہو سکتے ہیں لیکن آسٹریلیا میں کھیلے گئے 1992 کے ٹورنامنٹ میں پاکستان کا بھی ایسا ہی رن تھا۔ بدھ کی طرح پاکستان نے اس وقت بھی سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کوشکست دی تھی جبکہ بھارت کے خلاف گروپ مرحلے کا مقابلہ ہار گیا تھا۔

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے سٹار اسپورٹس سے گفتگو کے دوران کہا کہ اگر پاکستان ورلڈ کپ جیتتا ہے  تو  جس طرح عمران خان وزیر اعظم بنیں 2048 میں بابراعظم بھی پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں