عمران خان سے سخت سوال کرنے والی جرمن خاتون اینکر کو قتل اور ریپ کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف

عمران خان سے سخت سوال کرنے والی جرمن خاتون اینکر کو قتل اور ریپ کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف

میلبرن : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سخت سوال کرنے والی جرمن ٹی وی ڈی ڈبلیو کی اینکر ملیسا نے دعویٰ کیا ہے  کہ انہیں ریپ اور قتل کی دھمکیاں  دی جا رہی ہیں۔ 

خاتون اینکر ملیسا نے عمران خان سے سخت سوالات پر مشتمل انٹرویو کی پوسٹ کرنے اور کمنٹس کا آپشن بند کرنے کے سوال پر خاتون اینکر میلیسا چن نے لکھا کہ مجھے ریپ اور قتل کی دھمکیاں ملتی ہیں اسی لیے میں نے کمنٹس آپشن آن نہیں کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میلیسا چن نے عمران خان سے انٹرویو کے دوران پوچھا تھا کہ آپ تحریک عدم اعتماد کے باعث گئے اقتدار کی واپسی کے لیے شہرت کو بطور ہتھیار استعمال کر کے اسلام آباد کی طرف مارچ کر رہے ہیں،  کیا ایسا کر کے آپ خود کو امریکی ٹرمپ، برازیل کے بُلسونیرو اور فلپائنی روڈریگز ڈوٹیرٹے کی فہرست میں شامل نہیں سمجھتے ؟

عمران خان نے سوال کا براہِ راست جواب نہیں دیا تھا اور کہا تھا کہ احتجاج میراقانونی حق ہے اور ان کی حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ہٹائی گئی۔

مصنف کے بارے میں