پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قاتل کو سزائے موت 

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قاتل کو سزائے موت 
سورس: File

راولپنڈی :راولپنڈی کی عدالت نے پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کے مرکزی ملزم سابق شوہر کو سزائے موت سنا دی۔ یس کے مرکزی ملزم رضوان حبیب کو سزائے موت اور دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ 

پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہ سواتی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ عدالت نے مجرم کو اغوا کے جرم میں 10 سال قید اورجرمانے کی سزا بھی سنائی۔  مقتولہ کے سابق سسر حریت اللہ اورملازم سلطان کو لاش کی بےحرمتی پر7 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ملزم رشید اور زاہدہ کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا گیا۔

وجیہہ سواتی قتل کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے وقت امریکی سفارت خانہ کے 4 سینئر اہلکاراور ایف بی آئی ٹیم بھی عدالت میں موجود تھی۔ امریکی ایف بی آئی افسر نے فیصلے کو بہترین قرار دیا۔ملزم رضوان حبیب نے اپنی سابق بیوی وجیہہ سواتی کو اربوں روپے مالیت کی جائیداد کا جھگڑا طے کرنے کے بہانے پاکستان بلا کر قتل کر دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں