کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر قتل

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر قتل
سورس: File

کراچی : کراچی کے علاقے گڈاپ سپر ہائی وے نجی کلینک کے قریب  کار سوار ملزمان کی فائرنگ سے ڈاکٹر  جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کو پانچ گولیاں ماری گئیں۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

کراچی کے علاقے گڈاپ تھانے حدود سپر ہائی وے نجی ریسٹورنٹ کے قریب  کار سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت ڈاکٹر 35 سالہ ہارون کے نام سے ہوئی ۔

 ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کے مطابق ڈاکٹر ہارون موٹرسائیکل پر اپنے کلینک کی جانب جا رہا تھا کہ کلینک کے قریب کار سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا۔ مقتول ہارون کو پانچ گولیاں لگیں ۔

 ایس ایس پی کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے پانچ خول برآمد کر لیے گئے ہیں۔ شواہد جمع کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، مقتول نے دو شادیوں کی تھیں ایک بیوی کراچی جبکہ دوسری پشاور میں ہے، ابتدائی طور پر قتل کسی زاتی رنجش کا شاخاسنہ معلوم ہوتا ہے، پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغار کر دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں