آرمی چیف کی تقرری مسئلہ نہیں، ہم انتخابات چاہتے ہیں: فواد چوہدری

آرمی چیف کی تقرری مسئلہ نہیں، ہم انتخابات چاہتے ہیں: فواد چوہدری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے لئے آرمی چیف کی تقرری مسئلہ نہیں بلکہ ہم انتخابات چاہتے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی عدم موجودگی میں اتنا ہجوم قابل دید ہے، عمران خان واحد لیڈر ہیں جو لوگوں کو آپس میں جوڑتے ہیں، ہم پاکستان میں آئینی امن چاہتے ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو متنازعہ نہیں بنانا چاہتے بلکہ پاکستان کو متحد رکھنا چاہتے ہیں، حکومت کے لوگ پاکستان سے بھاگ کیوں رہے ہیں، تمام وہ لوگ جن پر مقدمات ہیں وہ لندن میں جا کر بیٹھے ہوئے ہیں اور اس وقت بھی آدھی کابینہ ملک میں موجود نہیں ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی ہمارے لئے مسئلہ نہیں ہے اور آئین کے مطابق یہ تقرری عمل میں لانی چاہئے تاہم ہمارا مسئلہ انتخابات ہے، ہم الیکشن چاہتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں