آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت مکمل ، وزیر اعظم آج پاکستان روانہ ہوں گے

آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت مکمل ، وزیر اعظم آج پاکستان روانہ ہوں گے

لندن: وزیراعظم شہباز شریف آج شام وطن واپسی کیلئے روانہ ہوں گے اور ان کا طیارہ شام 6 بجے لندن سے پاکستان کیلئے اڑان بھرے گا۔ 


 وزیراعظم شہباز شریف جمعہ کی شام طبیعت کی خرابی کے سبب وطن روانہ نہیں ہو سکے تھے اور ہلکے بخار میں مبتلا ہونے کے باعث فیملی ارکان نے انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا۔ 


واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف چند روز قبل لندن گئے تھے اور انہیں گزشتہ روز پاکستان کیلئے روانہ ہونا تھا تاہم انہوں نے اپنا قیام ایک روز کیلئے بڑھا دیا تھا ۔وزیر اعظم نے اپنے دورہ کے دوران سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کرکے ان سے آرمی چیف کی تعیناتی پر رہنمائی لی۔ 

مصنف کے بارے میں