عمران خان نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا: امریکی اخبار

عمران خان نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا: امریکی اخبار

لاہور: عالمی سطح کے معتبر امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل میں شائع مضمون میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے اور سینئر فوجی افسر کو عوامی سطح پرنشانہ بنانا انتقامی کارروائی اور سول ملٹری تعلقات کو بڑا نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مضمون میں کہا گیا ہے کہ اگر فوج بکھرتی ہے تو اس کے بعد پاکستان بھی نہیں بچے گا، عمران خان کا فوج کیلئے پیغام واضح ہے کہ میرے لئے نہیں کھیلو گے تو تمہیں ڈس کریڈٹ کرنے کیلئے ہر حد تک جاؤں گا، عمران خان کا طرز عمل صاف بتا رہا ہے کہ وہ بطور ادارہ فوج کو بدنامی کی حد تک لے جانا چاہتے ہیں۔
 وال سٹریٹ جرنل کے مضمون میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان کی بلیک میلنگ کے آگے سر جھکانا فوج کیلئے ایک برا آپشن ہوگا، موجودہ صورتحال میں فوجی قیادت کے سامنے چند اچھے آپشن بھی ہیں تاہم عمران خان کی بلیک میلنگ کو تسلیم کرنا ادارے کو کمزورکرنے کے مترادف ہوگا۔
مضمون نگار کے مطابق پاکستان میں فوج کے کردار پر تنقید بھی کی جاتی ہے لیکن ملک کیلئے اس کی شاندار خدمات زیادہ اہم ہیں، یہ فوج ہی ہے جس نے بھارت سمیت دیگر پاکستان مخالفین کو مشکلات میں پھنسائے رکھا ہے اور فوج نے ایک غیر فعال ملک میں ایک فعال ادارے کے طور پر اپنے آپ کو منوایا ہے۔

مصنف کے بارے میں