فٹبال ورلڈکپ 2018 ،امریکہ 31سال بعد باہر ہو گیا

فٹبال ورلڈکپ 2018 ،امریکہ 31سال بعد باہر ہو گیا

ماسکو:ورلڈ کپ 2018کے کوالیفائنگ راﺅنڈ میں امریکہ ، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے ہاتھوں شکست کھا کر 31سال کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔ امریکہ کےورلڈ کپ 2018  سے باہر ہونے پر پوری امریکی قوم غم سے نڈھال ہو گئی ۔

امریکی فٹبال ٹیم میچ شروع ہونے سے پہلے تیسرے نمبر پر تھی تاہم ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو سے میچ ہارنے کے بعد وہ پانچویں نمبر پر چلی گئی۔دوسری جانب پاناما کی فٹبال ٹیم کوسٹاریکا کو شکست دے پر پہلی بار ورلڈ کپ فائنلز کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

تاہم ان کے پہلے گول پر تنازع اٹھ کھڑا ہوا تھا جب گیبریئل ٹورس کا ہیڈر گول لائن عبور نہیں کر سکا تھا۔ تاہم ریفری نے اسے گول قرار دے دیا تھا۔پاناما نے کوسٹاریکا کو شکست دے کر گروپ میں تیسرے پوزیشن حاصل کی۔

ہونڈرس کی ٹیم گروپ کی فاتح ٹیم میکسیکو کو شکست دے پر چوتھی نمبر پر آ گئی۔اس سے پہلے امریکہ نے گذشتہ جمعے پاناما کو چار صفر کے فرق سے ہرایا تھا۔
ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کی ٹیم جس کے امریکہ کے خلاف میچ شروع ہونے سے پہلے نو میچوں میں صرف تین پوائنٹس تھے کبھی فٹبال ورلڈ کپ کے فائنلز کے اتنے قریب نہیں آئی تھی۔
امریکہ کی فٹبال ٹیم کے کوچ بروس ایرینا کا میچ کے بعد کہنا تھا کہ سب کچھ ہمارے حق میں جا رہا تھا مگر ہم اس دن ناکام رہے، جس کا کوئی عذر نہیں ہے، ہم آج بھی ناکام رہے جس کی میں ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔