پاکستان میں گلیشیئر پگھل نہیں رہے بلکہ بڑھ رہے ہیں

پاکستان میں گلیشیئر پگھل نہیں رہے بلکہ بڑھ رہے ہیں

دنیا بھر میں جمنے والی پاکستان میں پگھلنے لگی،نیویارک :موسمیاتی تبدیلی کے زیرِ اثر دنیا بھر میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث گلیشیئر پگھل رہے ہیں، اس کے برخلاف پاکستان کے شمالی علاقوں کی برفانی چوٹیوں پر درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے گلیشیئر بڑھ رہے ہیں۔

امریکی یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی جانب سے شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شمالی علاقوں کی چوٹیوں پر درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے گلیشیئر بڑھ رہے ہیں۔گلیشیئر پگھلنے کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے دریاوں میں پانی کم آ رہا ہے اور آنے والے برسوں میں پاکستانی دریاوں میں پانی کی سات فیصد تک کمی دیکھی جا سکتی ہے۔

بر اعظم انٹارکٹیکا کے علاوہ یہ گلیشیئر دنیا بھر میں سب سے بڑے گلیشیئر مانے جاتے ہیں اور پاکستان کو پانی کی فراہمی کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔گلیشیئر بڑھنے کی وجہ درجہ حرارت میں کمی کے علاوہ اس علاقے میں بادلوں اور نمی کا ہونا اور تیز ہواوں کا نہ چلنا بھی ہے

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں