روسی منچلے کا کچھوے کو بوسہ دینا مہنگا پڑ گیا

روسی منچلے کا کچھوے کو بوسہ دینا مہنگا پڑ گیا

روس میں ایک منچلے نے کچھوے کوبوسہ دینا مہنگا پڑ گیا ۔ نوجوان کچھوے کو بوسہ دے رہا تھا کہ کچھوے نے اس کی زبان کو کاٹ لیا جس کے بعد بڑی مشکل سے  نوجوان لڑکے کی کچھوے سے جان چھڑائی گئی ۔

جانوروں سے پیار کرنا اچھی بات لیکن کبھی کبھی یہ پیار مہنگا بھی پڑ جاتا ہے جب انسان  جانوروں کیساتھ کوئی انوکھا کام کرنے کی کوشش کرتا ہے۔آئے روز ایسے متعدد واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں جب انسان کسی جانور کو پیار جتلانے کی کوشش کرتا ہے لیکن جانور آگے سے پیار کی بجائے انسان کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔ایسا ہی ایک واقعہ روس میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے کچھوے کو بوسہ دینے  کی کوشش کی لیکن ایسا کچھوے نے آگے سے اس منچھلے کی زبان کو جکڑ لیا اور اسے چھوڑا نہیں مچھلے نے بڑی کوشش کی کہ کسی طرح اس مصیبت سے جان چھوٹ جاائے لیکن کچھوا تھا کہ مانتا ہی تھا ۔منچلے کو اسپتال لے جایا گیا جس کے بعد ڈاکٹروں کی مدد سے کچھوے کو نوجوان سے الگ کیا گیا ۔