ٹرمپ کل ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنیکا اعلان کر سکتے ہیں: امریکی میڈیا

ٹرمپ کل ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنیکا اعلان کر سکتے ہیں: امریکی میڈیا

واشنگٹن:کل ایران کو تاریخ کا بڑا جھٹکا لگے گا،امریکا نے تیاری کر لی،امریکی صدر ڈولنڈ ٹرمپ آج (جمعہ کو) ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں،ٹرمپ کے ممکنہ اقدام پر دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے امریکی صدر کو فون کرکے غور کرنے کے مشورہ دے دیا ، یورپی یونین نے بھی معاہدے کو بچانے کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

ترجمان وائٹ ہائوس سارہ سینڈرز کے اس بیان پر کہ ایران جوہری معاہدے پر صدر ٹرمپ حتمی فیصلہ کر چکے ہیں، میڈیا کا کہنا ہے کہ وہ آج اس بات کا اعلان کریں گے۔ سارہ کا کہنا ہے امریکی صدر ایران سے نمٹنے کیلئے وسیع پالیسی چاہتے ہیں۔ادھر صدر ٹرمپ کے ممکنہ اقدام پر دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے صدر ٹرمپ کو فون پر غور کرنے کے مشورہ دیا،برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدہ علاقائی سلامتی کے لیے اہم ہے۔ برطانوی وزیر اعظم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ معاہدے پر ٹرمپ کے فیصلے سے قبل دونوں ممالک کی ٹیمیں رابطے میں رہیں گی۔

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے امریکا سے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو بحال رکھے کیونکہ یہ علاقائی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ جبکہ برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے اپنے امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن سے رابطہ کیا ہے، یورپی یونین نے بھی معاہدے کو بچانے کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

دوسری جانب امریکی کانگریس کے ارکان الیوٹ اینگل اور ایڈ روئس کا کہنا ہے امریکا کو ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے، ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کا معاہدہ 2015 میں طے پایا تھا، صدر ٹرمپ اسے امریکا کے مفادات کے خلاف قرار دیتے رہے ہیں، اگر صدر ٹرمپ معاہدے کی توثیق نہیں کرتے تو کانگریس کے پاس ایران پر پابندیاں عائد کرنے کے لئے 60 روز ہوں گے۔