سمندری حدود میں جارحیت پر چین کا امریکا سے احتجاج

سمندری حدود میں جارحیت پر چین کا امریکا سے احتجاج

بیجنگ:اب تک کی بڑی خبر،چین نے امریکی طیاروں کوگھیرے میں لے لیا،سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر چین نے امریکا سے احتجاج کیا ہے۔ چینی وزارت کی ترجمان کا کہناہے کہ واشنگٹن کو بیجنگ کی خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چنائنگ نے بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران میڈیا کو بتایاکہ منگل کے روز امریکی جنگی جہاز متنازع جزائر سانشا کے قریب سے گزرا۔

چینی طیاروں اور جنگی جہازوں نے اسے گھیر کر سمندری حدود سے جانے پر مجبور کردیا۔ہوا چنائنگ کا کہنا تھاکہ بدھ کے روز سمندری حدود کی خلاف ورزی پر واشنگٹن سے باضابطہ احتجاج کیا گیا۔

اسے کہا گیا کہ وہ چین کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرے۔ امریکی جارحیت سے چین کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں