اسحاق ڈار وزیر خزانہ کے عہدے سے مستعفیٰ نہیں ہو رہے، قریبی ذرائع

اسحاق ڈار وزیر خزانہ کے عہدے سے مستعفیٰ نہیں ہو رہے، قریبی ذرائع

اسلام آباد: اسحاق ڈار کے قریبی ذرائع نے عہدے سے مستعفی ہونے کے حوالے سے غیر ملکی میڈیا کی جانب سے دی جانے والی خبر کی تردید کر دی۔ اسحاق ڈار کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ کسی بھی بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے اسحاق ڈار کو کوئی منفی پیغام نہیں دیا وہ اپنا کام بہتر انداز سے انجام دے رہے ہیں۔ ذرائع نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود اسحاق ڈار ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے اور ان کی کوششیں مثبت نتائج دیتی رہیں گی۔

ذرائع نے ایوان میں نامناسب زبان کے استعمال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا اسحاق ڈار کیخلاف نامناسب زبان کا استعمال کرنے والے ارکان پارلیمنٹ ماضی قریب میں ان کے دوست ہونے کے دعویدار تھے۔

یاد رہے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار کو اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں