ٹرمپ نے جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا بیان جھوٹا قرار دیدیا،ٹی وی چینل کو دھمکیاں

ٹرمپ نے جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا بیان جھوٹا قرار دیدیا،ٹی وی چینل کو دھمکیاں

واشنگٹن:امریکا ایٹم بموں میں اضافہ کیوں کر رہا ہے،امریکا نے دنیا کو پریشان کر دیا،امریکی صدر نے جوہری ہتھیاروں میں 10 گنا اضافے کے بیان کو جھوٹ قرار دے کر ٹی وی چینل کا لائسنس معطل کرنے کی دھمکی دی ۔امریکی ٹی وی این بی سی نے دعوی کیا تھا کہ جولائی میں ٹرمپ کو جوہری ہتھیاروں کے ذخائر میں کی گئی کمی کے بارے میں بتایا گیا ۔

اس موقع پر ٹرمپ نے مشیر قومی سلامتی سے کہا کہ وہ دوبارہ بڑی تعداد میں جوہری ہتھیارچاہتے ہیں۔جس پروزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے ٹرمپ کو احمق کہا، ٹرمپ نے ہتھیاروں میں اضافہ کی خبر کو فیک نیوز قرار دیا ہے ۔

وائٹ ہاوس میں کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے صرف ہتھیاروں کی جدت کی بات کی تھی۔ٹرمپ کی برہمی کا یہ عالم ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر چینل کو ملک کے لیے نقصان دہ کہہ کر اسے بند کرنیکی دھمکی دی ہے۔