توہین عدالت کیس، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

توہین عدالت کیس، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئے۔ الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو گرفتار کر کے 26 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوری کر دی۔

عمران خان نے عدالت پر متعصب ہونے کے الزامات لگائے تھے جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں پیش ہونے کے احکامات جاری کیے تھے جب کہ عمران خان کےخلاف توہین عدالت کیس کی درخواست اکبرایس بابر نے دائرکی تھی۔

یاد رہے 14 ستمبر کو بھی الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کے مقدمے میں پیش نہ ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔عدالت نے عمران خان کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔ 

واضح رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت اپنے روبرو پیش نہ ہونے پر عمران خان کے نہ صرف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے بلکہ اُنھیں اشتہاری بھی قرار دے چکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں