سہیل تنویر کی قیادت میں ہانگ کانگ ورلڈ سکسر کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

 سہیل تنویر کی قیادت میں ہانگ کانگ ورلڈ سکسر کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

لاہور:سہیل تنویر کی قیادت میں   پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہانگ کانگ ورلڈ سکسز  سات رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سہیل تنویر کی قیادت میں ہانک گانگ ورلڈ سکسز کے سات رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے .دیگر کھلاڑیوں میں سہیل خان ، جہاد علی ، محمد سمیع, انور علی ، حماد اعظم اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں ۔پی سی بی نے نعیم اختر گیلانی کو پاکستان ٹیم کا منیجر مقرر کیا ہے۔اس سے قبل آسٹریلیا ،ساﺅتھ افریقہ،سری لنکا اور بنگلہ دیش بھی اپنے ٹیموں کا اعلان کر چکے ہیں،ٹورنا منٹ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوتی ہیں.
واضح رہے ہانگ کانگ ورلڈ سکسز 26 سے 29 اکتوبرتک کھیلا جائے گا۔