ہسپانوی وزیراعظم کی کاتالونیا کی خود مختاری معطل کرنے کی دھمکی

ہسپانوی وزیراعظم کی کاتالونیا کی خود مختاری معطل کرنے کی دھمکی

میڈرڈ:تاریخ بدل گئی،یورپ جنگ کے بغیر ہی ٹوٹنے لگا،ہسپانوی وزیراعظم ماریانو رخوئے نے کاتالونیا کی علاقائی خود مختاری معطل کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے یہ سخت بیان کاتالونیا کے لیڈر کے اس دعوے کے ردعمل میں جاری کیا جس میں انھوں نے کہا کہ انھیں میڈرڈ سے علیحدگی کا مینڈیٹ حاصل ہوگیا ہے۔

وہ حالیہ ریفرینڈم کے نتائج کا حوالہ دے رہے تھے۔وزیراعظم رخوئے نے ایک نشری تقریر میں کاتالان لیڈروں سے مخاطب ہوکر کہاکہ وہ اس امر کی تصدیق کریں کہ آیا انھوں نے کاتالونیا کی آزادی کا اعلان کردیا ہے۔اس کے بعد ہی حکومت آئین کی دفعہ 155 کے تحت کوئی اقدام کرسکتی ہے۔

اس دفعہ کے تحت اسپین کی مرکزی حکومت کسی علاقے کا نظم ونسق سنبھال سکتی ہے لیکن اس دفعہ کا پہلے کبھی کسی علاقے میں نفاذ نہیں کیا گیا ہے۔ہسپانوی وزیراعظم نے کہا کہ کاتالان کے صدر کا جواب آیندہ چند روز میں مستقبل کے اقدامات کا تعیّن کرے گا اور میں بڑے محتاط اور ذمے دارانہ انداز میں کوئی اقدام کروں گا۔

انھوں نے کہا کہ حکومت ہسپانوی شہریوں اور بالخصوص کاتالانوں کے لیے ایک یقینی صورت حا ل پیدا کرنا چاہتی ہے۔وہ کاتلان کے لیڈروں کے پیدا کردہ الجھاو¿ سے بھی گریز چاہتی ہے“۔ ان کا کہنا تھا کہ ”اگر کاتالان لیڈر کارلس پیجومونٹ ” اداروں کو معمول “ پر لاتے ہیں تو اس سے عدم استحکام اور کشیدگی کے دور کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔