کیپٹن (ر) صفدر نے احتساب عدالت کا فرد جرم کا حکم چیلنج کر دیا

کیپٹن (ر) صفدر نے احتساب عدالت کا فرد جرم کا حکم چیلنج کر دیا

کیپٹن (ر) محمد صفدر نے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ سے ایک روز قبل فرد جرم عائد کرنے کا حکم ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ انہوں نے اپنے وکیل امجد پرویز کے ذریعے دائر کی جب کہ درخواست میں وفاق، نیب اور احتساب عدالت کے جج کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے صرف 4 دن بعد فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی لیکن قانون کے مطابق فرد جرم کے لیے 7 دن کا وقت دیا جاتا ہے لہٰذا 7 دن سے پہلے فرد جرم عائد کرنا آرٹیکل 265 سی کی خلاف ورزی ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے درخواست میں احتساب عدالت کے حکم نامے کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں نواز شریف، مریم نواز اور ان کے شوہر محمد صفدر پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 13 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں