عراق، ایک کیفے میں خودکش دھماکا، 11 افراد ہلاک

عراق، ایک کیفے میں خودکش دھماکا، 11 افراد ہلاک

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک کیفے میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ خودکش حملہ آٰور نے صوبہ انبار کے مغربی شہر میں اس وقت ایک کیفے میں گھس کر خودکش حملہ آور نے دھماکہ کر ڈالا جب بڑی تعداد میں لوگ کیفے میں موجود تھے۔


دھماکے کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں