پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی

پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی

لاہور: پنجاب حکومت نے بچت اسکیم کے تحت سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی جب کہ اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں نئی بھرتیوں پر پابندی بچت اسکیم کے تحت لگائی گئی اور سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر پابندی کا اطلاق گریڈ ایک سے 20 تک کی آسامیوں پر ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ترقیاتی اور غیر ترقیاتی منصوبوں پر کنسلٹنٹ بھرتی کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھی نئی بھرتیوں سے روک دیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 14 ستمبر تک مشتہر آسامیوں پر بھرتی مکمل کرنے کی اجازت ہو گی جب کہ محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کی اہم آسامیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں