اس بار عمران خان کی گرفتاری ہو گی ، دانیال عزیز کا دعویٰ

اس بار عمران خان کی گرفتاری ہو گی ، دانیال عزیز کا دعویٰ

اسلام آباد: وفاقی وزیردانیال عزیز کا کہنا ہے اس بار عمران خان کی گرفتار ی ہوگی .وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی ہدایت ہےکہ الیکشن کمیشن نے حکم دیاتوعمران خان کو گرفتار کیا جائے گا۔دانیال عزیزکہتے ہیں وزیرخزانہ اسحاق ڈارکانام پانامہ پیپزز میں شامل ہی نہیں۔ان کے خلاف احتساب کے نام پر سیاسی کیس چلایا جا رہا ہے.

احتساب عدالت کے باہرصحافی نے سوال کیاکہ الیکشن کمیشن عمران خان کو گرفتارکرنے کاحکم دے تو کیاحکمت عملی ہوگی؟دانیال عزیزنے جواب دیاکہ ایساہواتو کپتان کو گرفتارکرکے پیش کیاجائے گا۔دانیال عزیزنے حیرانی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اسحاق ڈار کا نام پاناما پیپرز میں شامل ہی نہیں ۔وفاقی وزیرنے وزیرخزانہ کے خلاف ریفرنس کو احتساب کے نام پرسیاسی کیس قراردیدیا۔دانیال عزیزنے مزیدکہاپانامہ پیپرزمیں شامل دیگرافرادکے خلاف کیسزنہیں سب دیکھ رہے ہیں کہ طریقے سے سیاسی انداز میں جس جس کو ٹارگٹ کرنا تھا اسے لپیٹ میں لے لیا گیا۔