شریف خاندان کو کرپشن کا حساب اب برطانوی حکام کوبھی دینا ہوگا

شریف خاندان کو کرپشن کا حساب اب برطانوی حکام کوبھی دینا ہوگا

اسلام آباد: شریف خاندان کوکرپشن کا حساب اب برطانوی حکام کوبھی دینا ہوگا۔عمران خان کہتے ہیں غیر ملکی میڈیا چو روں اور لٹیروں کیخلاف نئے قانون کی خبر دے رہا ہے۔کرمنل فنانس ایکٹ 2017 کے نفا ذ سے بھا گنے کے راستے ختم ہوگئے۔

 چیئرمین تحریک انصاف نے شریف خاندان کو نشانے پر رکھ لیا۔چیئرمین تحریک انصاف نے ٹویٹ کیا ہے کہ کریمنل فنانشلز ایکٹ 2017ء کے بعد شریف خاندان کو برطانیہ میں اپنی دولت کا حساب دینا پڑے گا۔عمران خان کا کہنا ہے کہ برطانوی قانون کا ہدف غیرملکی بیوروکریٹس اور سیاستدان ہیں جن سے غیرقانونی دولت برآمد کرائی جائے گی۔برطانیہ میں 30 ستمبر سے کرمنل فنانس ایکٹ نافذ ہو چکا ہے جس کے تحت ذرائع آمدن کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والوں کے اثاثہ جات حکومت ضبط کرلے گی۔

3cd1f96eacf96f9667832a150fad8025


نیشنل کرائم ایجنسی کے تخمینے  کے مطابق ہر سال برطانیہ میں 90 ارب پاؤنڈ کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ صرف ایک ماہ میں چار ارب بیس کروڑ پاؤنڈ کی جائیدادیں بااثر شخصیات اور سیاستدانوں نے مشتبہ آمدن سے حاصل کی ہیں۔

9f5d62e4fbb3e6375d0984d80ce96b22