عمران خان اور جہانگیر ترین منی ٹریل نہیں دے سکے : حنیف عباسی

عمران خان اور جہانگیر ترین منی ٹریل نہیں دے سکے : حنیف عباسی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیرترین منی ٹریل نہیں دے سکے ،2002ء میں کار فروخت کرکے قرضہ اتارنے والے کے پاس اربوں روپے کیسے آئے اس کا حساب کتاب دینا پڑے گا ،عمران خان خود کو شفاف لیڈر کہتے ہیں مگر ان کے آس پاس چور اور ڈاکو کھڑے ہیں ۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان اورجہانگیرترین نے اب تک منی ٹریل نہیں دی ، عمران خان کہتے ہیں انہوں نے اپنی کار بیچ کر اور جواء کھیل کر اپنے اثاثوں میں پونے دو ارب کا اضافہ کیا خان صاحب بتائیں وہ ارب پتی کیسے ہو گئے ؟ جب ہم جیلوں میں گئے تو خان صاحب تم ڈکٹیٹر کیساتھ بیٹھے تھے جیتنے ڈاکو اور چور تھے سب عمران خان کے گرد موجود ہیں ۔


انہوں نے کہاکہ عمران خان آج کہتے ہیں انہوںنے کمنٹری سے پیسے بنائے جس طرح مشرف نے لیکچر سے اربوں روپے کی پراپرٹی بنائی ہے اسی طرح عمران خان نے کمنٹری سے اربوں کی پراپرٹی بنالی جو بندہ 2002ء میں اپنی کار بیچ کر اور جواء کھیل کر اپنا قرضہ اترتا ہے وہ آج اتنے بڑے اثاثوں کا مالک کیسے بن گیا اس کا جواب کپتان کو دینا پڑے گا اور عمران خان کو اب عدالت کو بتانا پڑے گا کہ اتنے مال پانی ان کے پاس کہاںسے آیا؟