شام میں کنٹرول چوکیوں کے قیام کے لئے ترک مسلح افواج کی کاروائیاں جاری

شام میں کنٹرول چوکیوں کے قیام کے لئے ترک مسلح افواج کی کاروائیاں جاری

دمشق:  ترک مسلح افواج شام کے سکیورٹی زون ادلیب میں فائر بندی بارے متوقع کنٹرول چوکیوں کی تشکیل کے لئے تحقیقی کارروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ترک مسلح افواج شام میں فائر بندی کے ضامن ممالک کی مسلح افواج کی یونٹوں پر مشتمل، کشیدگی کو کم کرنے والی 'کنٹرول فورس' میں شامل ہے اور ادلیب میں کشیدگی کو کم کرنے اور سکیورٹی کی نگرانی کے لئے کنٹرول چوکیوں کے قیام کے لئے تحقیقی کارروائیوں کو 8 اکتوبر سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترک فورسز ادلیب کے اندرونی علاقوں جبکہ روسی فورسز علاقے کے خارجی حصوں میں کنٹرول چوکیاں قائم کریں گی۔ترک فوج کی علاقے میں منتقلی کے اہداف، انتظامیہ ا ور مخالفین کے درمیان فائر بندی کو موثر بنانے، جھڑپوں کے خاتمے، انسانی امداد کی رسائی، بے گھر ہونے والے افراد کی علاقے میں واپسی میں تیزی اور بحران کے پْر امن حل کے لئے موزوں شرائط کی تشکیل کے ساتھ تعاون کو یقینی بنانا ہے۔

مصنف کے بارے میں