آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا

آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا

راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر موجود امریکی وفد نے ملاقات کی ہے اور  دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج  کی قربانیوں کو  سراہا ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وفد نے ملاقات کی,امریکی وفد میں نائب وزیر خارجہ لیزاکراٹس،ایلس ویلز اور امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل شامل تھے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان نے مشکلات کے باوجودبہت کام کیا، اب بھی پاکستان خطے میں امن کیلئے پرعزم ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں امن واستحکام سے متعلق پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ امریکی وفدنے د ہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کوسراہا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق امریکی وفد نے آرمی چیف سے ملاقات کے دوران جنوبی ایشیاسے متعلق نئی   امریکی حکمت عملی سے آ گاہ کیا،جبکہ ملاقات میں افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔
واضح رہے کہ پا ک فوج نے 2012ءمیں افغانستان سے اغوا کئے گئے 5غیر ملکیوں کو کرم ایجنسی میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بازیاب کروا کے گذشتہ روز افغانستان سے پاکستان منتقل کیا گیا تھا ، جس کی بروقت خفیہ اطلاعات امریکی خفیہ اداروں نے پاک فوج کو دیں جس کے بعد فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ان غیر ملکیوں کو بازیاب کرالیا۔