سری لنکا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلیے قومی ٹیم کا اعلان

سری لنکا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلیے قومی ٹیم کا اعلان

دبئی: قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ ٹیسٹ سیریز میں شکستوں کو بھول کر ون ڈے سیریز میں جیت کا عزم لئے میدان میں اتریں گے, ٹیم سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی, سری لنکن ٹیم بھی خاصی متوازن نظر آرہی ہے، اچھے مقابلے ہوں گے، ہمارے پاس آئی لینڈرز  کو  قابو کرنے کے لیے پیسرز کیساتھ اسپن بولنگ میں بھی اچھے آپشن ہیں، حسن علی اور شاداب خان سمیت کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی کی کارکردگی دہرانے کے لیے بیتاب ہیں.

جمعرات کے روزدبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کی فتح کے بعد پہلی سیریز کھیل رہے ہیں جب کہ تمام کھلاڑی کارکردگی کا معیار برقرار رکھنے کے لیے بھرپور جوش اور جذبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طویل فارمیٹ کے میچز میں تھوڑا تحمل کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے جب کہ ون ڈے میں تیزی سے اور جارحانہ فیصلے کرنا پڑتے ہیں، امید ہے کہ ٹیم سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم بھی خاصی متوازن نظر آرہی ہے،اچھے مقابلے ہوں گے، ہمارے پاس آئی لینڈرز کو قابو کرنے کے لیے پیسرز کیساتھ اسپن بولنگ میں بھی اچھے آپشن ہیں، حسن علی اور شاداب خان سمیت کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی کی کارکردگی دہرانے کے لیے بیتاب ہیں دوسری طرف سری لنکا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے امام الحق، حارث سہیل،فہیم اشرف اور عثمان شنواری کو باہر بیٹھنا پڑے گا۔

منتخب کھلاڑیوں میں سرفراز احمد(کپتان)، فخرزمان،احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، حسن علی، جیند خان، رومان رئیس اور شاداب خان شامل ہیں، 5ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ آج دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہوگا

مصنف کے بارے میں