کپتان کا پیپلزپارٹی سے سیاسی ٹکر لینے کا فیصلہ، سندھ میں سیاسی پلان تیار

کپتان کا پیپلزپارٹی سے سیاسی ٹکر لینے کا فیصلہ، سندھ میں سیاسی پلان تیار

کراچی:  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سندھ کی پارٹی قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد سندھ میں بھرپور سیاسی سرگرمیوں کے پلان کی منظوری دیدی ہے۔ 16 اکتوبر سے 22 اکتوبر تک سندھ میں بھرپور سیاسی سرگرمیاں ہوں گی۔

تحریک انصاف 20 اکتوبر کو سندھ میں دیوالی کا بھرپور جشن منائے گی، اس ضمن میں شاہ محمود قریشی اور مرکزی قیادت عمر کوٹ لامبا گراونڈ دیوالی جشن میں شریک ہوگی۔تحریک انصاف 22 اکتوبر کو سہون شریف میں جلسہ عام کرے گی، جس سے عمران خان، شاہ محمود قریشی اور مرکزی قیادت خطاب کرے گی۔ 5 نومبر کو اوباڑو میں عمران خان عوامی میدان لگائیں گے۔

پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی 16 سے 22 اکتوبر تک سندھ میں پارٹی سرگرمیوں کی قیادت کریں گے۔ پی ٹی آئی کے 2 جلسوں کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا جبکہ باقی جلسوں کی تاریخیں بھی مقامی قیادت کی مشاورت سے طے کی جا رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں