انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 30 پیسے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 30 پیسے سستا ہو گیا
کیپشن: انٹر بینک مارکیٹوں میں اس وقت امریکی ڈالر 132 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 30 پیسے کمی ہوگئی جس کے بعد ڈالر 131 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 40 پیسے سستا ہوا اور 132 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔

کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 30 پیسے سستا ہو کر 131 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے کم ہوئی جس کے بعد ڈالر کی خریداری 131.50 پیسے رہی اور فروخت 132 روپے 50 پیسے ہے۔

پاکستانی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آنے والے رد و بدل کی وجہ سے تاجروں اور کاروباری حضرات میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں اشیائے خورو نوش کے علاوہ ضروریات زندگی کی مختلف اشیا کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا جس کی وجہ سے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ روزمرہ استعمال کی جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں زیادہ تر کا تعلق کھانے پینے سے تھا۔