امریکا کا چین کو نیوکلیئر ٹیکنالوجی برآمدات محدود کرنے کا اعلان

امریکا کا چین کو نیوکلیئر ٹیکنالوجی برآمدات محدود کرنے کا اعلان
کیپشن: ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے چین کی کوششوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، رِک پیری۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

نیو یارک: امریکا نے چین کو سویلین نیوکلیئر ٹیکنالوجی کی برآمدات محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چین سول نیو کلیئر ٹیکنالوجی کا استعمال اقتصادی فائدے یا فوجی مقاصد کے لیے کر سکتا ہے۔

امریکی وزیر توانائی رِک پیری Rick Perry کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان سول نیوکلیئر تعاون کی حدود طے شدہ ہیں۔ ان حدود سے باہر جاکر ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے چین کی کوششوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

امریکی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا چین کو سویلین نیو کلیئر برآمدات جاری رکھے گا لیکن جانچ پڑتال کا عمل سخت کر دے گا۔