جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 3 اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 3 اہلکار شہید
کیپشن: فائل فوٹو

تنگی :تین اور فوجی اہلکار ملک پر قربان ہو گئے اورجنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق واقعہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل تنگی بدین زئی میں پیش آیا جہاں زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جب کہ چار اہل کار زخمی ہوئے ہیں۔


سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اہلکار سرچنگ کے بعد واپس آرہے تھے کہ بارودی سرنگ پھٹ گئی۔ شہید ہونے والوں میں صوبیدار خالق، نائیک اسد اور سپاہی رحمان شامل ہیں۔


دھماکے کے باعث سپاہی تنویر، سپاہی مبشر اور دیگر دو زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔