نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ: پنجاب حکومت نے فیصل آباد میں زمین حاصل کرلی

نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ: پنجاب حکومت نے فیصل آباد میں زمین حاصل کرلی

فوٹو سوشل میڈیا

لاہور: حکومت پنجاب نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت فیصل آباد میں پائلٹ پراجیکٹ کے لیے 650 کینال زمین حاصل کرلی۔

ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق پائلٹ پراجیکٹ کے لیے فیصل آباد میں مکوانہ روڈ پر گھر بنائے جائیں گے جس کے لیے زمین بھی لے لی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹ پراجیکٹ کے لئے وفاقی ٹاسک فورس اور حکومت پنجاب مسلسل مانیٹرنگ کرے گی، تمام محکموں کے این او سی کے لئے ون ونڈو آپریشن ہوگا۔

 

صوبائی حکومت نے فیصل آباد میں پائلٹ پراجیکٹ دو سال میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام محکموں کو منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے فوری اقدامات کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے منشور کے تحت 10 اکتوبر کو 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے 'نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام' کا افتتاح کیا تھا۔ابتدائی طور پر پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز 7 اضلاع میں ہوگا، جن میں فیصل آباد، سکھر، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، گلگت اور مظفر آباد شامل ہیں۔