پشتون تحفظ موومنٹ کی سرگرم خاتون رکن گلالئی اسماعیل کو گرفتار کر لیا گیا

پشتون تحفظ موومنٹ کی سرگرم خاتون رکن گلالئی اسماعیل کو گرفتار کر لیا گیا
کیپشن: تصویر بشکریہ گلالئی اسماعیل ٹوئٹر

اسلام آباد:  پشتون تحفظ موومنٹ کی سرگرم خاتون رکن گلالئی اسماعیل کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گلالئی اسماعیل آج صبح لندن سے اسلام آباد پہنچی تھیں، آمد پر انہیں ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق گلالئی اسماعیل کا نام ای سی ایل میں درج تھا۔گلالئی اسماعیل کو ایئرپورٹ سے ایف آئی اے کے ہیڈ کوارٹرز لے جایا گیا جہاں ان سے دو گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی گئی۔ بعد ازاں انھیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔

تاہم گلالئی اسماعیل نے اپنے وطن واپس آنے اور ایف آئی اے حکام کی طرف سے پوچھ کچھ کرنے کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کی جس کے بعد خیبر پختونخوا پولیس نے ایف آئی اے حکام سے ملزمہ کو دوبارہ حراست میں لینے کی درخواست کی۔جس کے بعد ایف آئی اے نے گلالئی اسماعیل کو حراست میں لے کر اینٹی ہومین سمگلنگ سیل میں منتقل کر دیا ہے۔