پاکستان نے دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ،شاہ محمود قریشی

پاکستان نے دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ،شاہ محمود قریشی
کیپشن: فوٹو فائل

دوشنبے:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی تجارت کے فروغ کو یقینی بنانے کے لیے امن کا قیام بہت ضروری ہے۔


تاجکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر پر بھرپور اعتماد رکھتا ہے اور ایس سی او کے چارٹر پر عمل درآمد کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے آپس تعلقات پر یقین رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہم نئے پاکستان کا سفر شروع کر رہے ہیں، ہم رکن ملک کی حیثیت سے اپنے مشترکہ اہداف حاصل کرنے کے لئے پہلے سے بڑھ کر کردار ادا کریں گے۔

پاکستان نے دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے، حال ہی میں پاکستان نے دنیا کا سب سے بڑا اور موثر انسداد دہشتگردی آپریشن کیا،علاقائی اختلافات دہشت گردی بڑے چیلنجز ہیں جن پر بات ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے تجربے سے استفادہ حاصل کر سکتا ہے،پاکستان اپنی بندرگاہوں اور شاہراہوں کے ذریعے وسطی ایشیا کو مختصر ترین راستے کی صورت میں سمندر تک رسائی دینے کے لئے پرعزم ہے۔